اب کار بھی دورہ مریخ پر جائیگی۔۔۔۔
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
smart car visit mars

راکٹ کا تجربہ کامیاب، مریخ پر کار بھی جائے گی

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اوراسپیس ایکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے طاقت ور ترین راکٹ فیلکن ہیوی کا کامیاب تجربہ کرلیا، جسے مریخ پر بھیجا جائے گا۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے اس طاقتور ترین راکٹ کا تجربہ گزشتہ ماہ کیا جانا تھا، تاہم کمپنی کے سربراہ ایلون موسک نے اعلان کیا تھا کہ اب اس راکٹ کا تجربہ سال نو کے موقع پر کیا جائے گا۔ لیکن ایلون موسک نے اپنے پروگرام میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے فیلکن ہیوی کا تجربہ کرلیا۔ انہوں نے فیلکن ہیوی راکٹ کے تجربے کی ویڈیو ٹوئیٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے چھوڑi گئی نامعلوم چیز، ان کے اس کیپشن سے کچھ لوگ ڈر بھی گئے۔ تاہم بعد ازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ ٹیسلا کے طاقتور ترین میزائل فیلکن ہیوی کا تجربہ تھا، جسے ریاست کیلیفورنیا میں آزمایا گیا۔ فیلکن ہیوی نائن بوسٹر راکٹ میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بار بار استعمال بھی کیا جاسکے گا، جب کہ یہ اپنے ساتھ ہر طرح کی وزندار چیزیں بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایلون موسک نے راکٹ کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جب کہ ساتھ ہی اپنی اس کار کی تصویر بھی شیئر کی، جسے اسی راکٹ کے ذریعے مریخ پر لے جایا جائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں