گوگل کروم پر کونسی سائٹ کمپیوٹر سست کررہی ہے؟
slow internet speeds google

گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براﺅزر ہے مگر وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری استعمال کرتا ہے۔

اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنے والے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے، تاہم ایک آسان طریقے سے کمپیوٹر کو دوبارہ تیز کیا جاسکتا ہے۔اور اس طریقے کے لیے آپ کو کروم ٹاسک منیجر نامی فیچر کو استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس کا علم اکثر کروم صارفین کو نہیں ہے۔کروم ٹاسک منیجر اس براﺅزر کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے لیے دیا گیا ہے جو کہ کمپیوٹر کی رفتار سست نہیں ہونے دیتا۔اگر تو آپ نے کروم پر بہت زیادہ ٹیب اوپن کیے ہوئے ہیں تو وہ بہت زیادہ پراسیسنگ پاور کے باعث کمپیوٹر سست کردیتے ہیں۔کروم ٹاسک منیجر سے آپ جان سکتے ہیں کہ کونسا ٹیب زیادہ پاور کھا رہا ہے، کسے بند کرنا چاہئے، وغیرہ وغیرہ۔سب سے پہلے تو آپ کو کروم ٹاسک منیجر کو اوپن کرنا ہوگا، اس کے لیے اوپر دائیں جانب کروم مینیو میں جاکر مور ٹولز کے آپشن پر جائیں، جہاں ٹاسک منیجر کا آپشن موجود ہے۔اس پر کلک کرنے پر پوپ اپ ونڈو کی شکل میں ٹاسک منیجر اوپن ہوجائے گا۔ویسے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے Shift + Esc کے شارٹ کٹ سے بھی ٹاسک منیجر کو اوپن کرسکتے ہیں۔وہاں آپ کے سامنے اوپن ٹیب کی فہرست آجائے گی جبکہ کروم پر کام کرنے والی ایکسٹیشنز اور دیگر معلومات بھی سامنے ہوگی۔اس معلومات میں ہر ٹیب اور ایکسٹینشن کی معلومات جیسے کور میموری، سی پی یو اور نیٹ ورک یوز ایج ہے۔وہاں اگر آپ کو نظر آئے کہ کوئی ٹیب یا ایکسٹینشن بہت زیادہ میموری، سی پی یو یا نیٹ ورک کو خرچ کررہا ہے تو آپ اسے سلیکٹ کریں اور پھر اینڈ پراسیس سلیکٹ کرلیں۔ایسا کرنے پر وہ ٹیب یا ایکسٹینشن بند ہوجائے گی۔ٹاسک منیجر میں کسی بھی ٹیب پر رائٹ کلک کرکے پرائیویٹ میموری، شیئر میموری، جاوا اسکرپٹ اور دیگر معلومات بھی دیکھی جاسکتی ہے۔اگر آپ کا کمپیوٹر انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران اکثر سست ہوجاتا ہے تو کروم کے اس کارآمد فیچر سے اس مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں