فیس بک نے خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی ،کیاآپ کوپتہ چلا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
post website facebook

فیس بک پر جی آئی ایف یا اینیمیٹڈ تصاویر کو پوسٹ تو کیا جاسکتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ایسا صرف اسی وقت ممکن ہے جب آپ کسی اور ویب سائٹ سے اس امیج کا لنک کاپی پیسٹ کریں یا کسی اور کی پوسٹ کو شیئر کریں۔مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ ڈائریکٹ بھی فیس بک پر اپنی ڈیوائس سے حرکتکرتی تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔

جی ہاں فیس بک نے خاموشی سے اپنے صارفین کے لیے بڑی تبدیلی متعارف کرادی ہے۔اس فیچر میں اسمارٹ فونز میں فیس بک کے کیمرہ آئیکون میں کلک کرکے اسے اوپن کریں اور پھر رائٹ سوائپ کریں تاکہ جی آئی ایف کو بنایا جاسکے۔اہم بات یہ ہے کہ اس میں صارفین مختلف قسم کے فریم اور فلٹرز (پریزما جیسے ایفیکٹس) کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔تاہم مسئلہ یہ ہے کہ اس اینیمیٹڈ تصویر کو صارفین صرف فیس بک اسٹوری یا پیج پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔تاہم دیگر سوشل میڈیا ایپس پر انہیں شیئر کرنا ممکن نہیں اور آپ انہیں as videos کے طور پر ہی محفوظ کرسکتے ہیں، یعنی فیس بک سے باہر استعمال مشکل ہے۔یہ نیا فیچر کافی صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے اور اگر آپ تک نہیں پہنچا تو آئندہ چند دن یا ہفتوں میں آپ بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ مئی 2015 میں پہلی بار فیس بک میں صارفین کو جی آئی ایف تصاویر شیئر کرنے کا موقع ملا تھا۔جس کے لیے حرکت کرتی کسی بھی تصویر کا یو آرایل کاپی کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بار پر پیسٹ کرکے پوسٹ کرنا تھا۔رواں سال ہی اس فیچر کو کمنٹس میں بھی فعال کیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں