ایل جی نے ایک بار پھر منفرد ٹی وی متعارف کرادیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
hd tv introduced lg

لاس ویگاس میں ہر سال کنزیومر الیکٹرونکس شو میں جنوبی کورین کمپنی ایل جی کی جانب سے ایسی ٹی وی اسکرینز کو پیش کیا جاتا ہے جو لوگوں کو دنگ کردیتی ہیں۔

 اس سال بھی ایل جی ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ درحقیقت ایل جی اس بار 88 انچ کی 8 کے او ایل ای ڈی ڈسپلے والی ایسی اسکرین کو متعارف کرارہی ہے جس میں ڈولبی ایٹموس آڈیو نصب ہے۔ یعنی نہ صرف آپ کو بہترین معیار کی ویڈیو اس میں دیکھنے کو ملے گی بلکہ آڈیو بھی اتنا اچھا ہوگا کہ نئے اسپیکر خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایل جی نے اس اسکرین پر مبنی ٹی وی کے بارے میں تو ابھی کچھ نہیں بتایا مگر یہ واضح ہے کہ مستقبل قریب میں ایسا ٹی وی ضرور دستیاب ہوگا۔ اس سے ہٹ کر بھی کمپنی نے ایسا ٹی وی متعارف کرایا ہے جو کہ 65 انچ اسکرین کے ساتھ 8 کے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے۔ اسی طرح 65 انچ کا فورکے او ایل ای ڈی ڈسپلے والا 'دنیا کا تیز ترین' موشن پکچر ریسپانس والا ٹی وی بھی آرہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے چند دیگر ڈیوائسز بھی پیش کی جائیں گی جیسے 12.3 انچ کا ٹرانسپیرنٹ او ایل ای ڈی، ایک 27 انچ کا نیو آرٹ کانسیپٹ ڈسپلے وغیرہ۔ ایل جی ڈسپلے کی جانب سے 27 انچ کا 4 کے مانیٹر بھی اس شو میں رکھا جائے گا جس میں بیزل محض 0.11 انچ ہوں گے اور ایسی 13.3 انچ کی اسکرینز جو کہ لیپ ٹاپ کے لیے ہوں گی جو محج 2.8 میگاواٹ بجلی خرچ کریں گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں