واٹس ایپ میں فنگر پرنٹ کا آپشن ۔ ۔ ۔ ؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
finger prints whatsapp

واٹس ایپ نے فنگر پرنٹ کا آپشن بھی متعارف کروانے پر کام شروع کردیا۔ اس خصوصیت کے ذریعے کوئی بھی صارف اپنی چیٹنگ کو دیگر لوگوں سے خفیہ رکھ سکے گا۔

وی بیٹا انفو نامی ویب سائٹ کے مطابق اینڈرائیڈ دو انیس تین پر ابھی اس فیچر کا تجربہ کیا جارہا ہے اور یہ ابھی بیٹا فیز میں ہے ۔رپورٹ کے مطابق آئی فون پر فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی  کے فیچر پر کام کرنے کے بعد اب واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ پر فنگر پرنٹ کی خصوصیت شروع کروانے کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنگر پرنٹ کا نیا فیچر ایپ میں نئے سیکشن میں ظاہر ہوگا اور جب صارف  تصدیق کے بعد فنگر پرنٹ کا فیچر استعمال کرنا شروع کردیگا تو پھر اسکا پوری چیٹ دیگر صارفین سے خفیہ ہوجایا کریگی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فنگر پرنٹ کا آپشن کسی مخصوص چیٹ کو چھپانے کیلئے متعارف نہیں کروایا گیا بلکہ اس سے پوری ایپ کو تحفظ حاصل ہوگا تاہم اسکو یہ فیچر استعمال کرنے کیلئے اپنی شناخت پہلے تصدیق کرانی لازمی ہے۔پہلے واٹس ایپ کی جانب سے پکچر ان پکچر موڈ بھی اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں