اب اپنی پسندیدہ ایپ کے ذریعے رقوم کی منتقلی بھی کر سکیں گے
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
features application whatsapp

واٹس ایپ کے صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اب اپنی پسندیدہ ایپ کے ذریعے رقوم کی منتقلی بھی کر سکیں گے۔

 واٹس ایپ پر ’ایزی پے منٹ‘ کے نام سے نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے، جسکے تحت صارفین محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی کر سکیں گے۔ یہ فیچر فی الحال بی ٹا ورژن میں ہے جسے مکمل تجزیے اور کامیاب تجربے کے بعد باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔یہ فیچر ’اٹیچمنٹ‘ میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں گیلری، آڈیو اور لوکیشن وغیرہ کے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ’پے منٹ‘ کے آپشن کو دبانے سے نئی سکرین میں ’یو پی آئی‘ اکاؤنٹ کا لنک کھلے گا، اگر ’یوپی آئی‘ اکاؤنٹ نہیں ہے تو صارف کو پہلے یہ اکاونٹ لازمی بنانا ہو گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں