آپ کے اینڈرائیڈ فون میں موجود وہ 8 خفیہ فیچرز جس کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں
features android phone hidden

 اینڈرائڈ سمارٹ فون کے بہت سے فیچرز سے آپ آگاہ ہوں گے لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں عام صارف کو معلوم نہیں ہوتا، یا ان پر کبھی توجہ نہیں دی جاتی۔

ایک رپورٹ میں کچھ ایسے ہی دلچسپ فیچرز کا انکشاف کیا گیا ہے جن کے ذریعے آپ سمارٹ فون کے استعمال کو اپنے لئے مزید بہتر اور مفید بناسکتے ہیں۔ ’ڈوناٹ ڈسٹرب‘ ایک ایسا ہی فیچر ہے جسے ایکٹیویٹ کر کے آپ اپنے فون کو بتا سکتے ہیں کہ کس کی کال رسیو کرنے ہے اور کس کا میسج۔ آپ جسے چاہیں اور جب چاہیں خود کو ڈسٹرب کرنے سے روک سکتے ہیں۔ اس فیچر کو آن کرنے کے لئے آپ پہلے Settings میں جائیں، پھر Sound ، اور پھر Do Not Disturb کو سلیکٹ کریں۔ اس آپشن میں Priority Only Settings کو منتخب کریں۔ یہاں آپ منتخب کرسکتے ہیں کہ کون آپ کو کال کرسکتا ہے اور یہ بھی منتخب کرسکتے ہیں کہ کون آپ کو میسج کرسکتا ہے۔ ’سمارٹ لاک‘ کے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے موبائل فون کو کسی بھی جگہ آٹو میٹک طریقے سے ان لاک کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ Settings>Security>Smart Lock یعنی پہلے سیٹنگز، پھر سکیورٹی اور پھر سمارٹ لاک کا انتخاب کریں۔ یہاں آپ On body detection, Trusted Places, Trusted Devices, Trusted face, Voic میں سے کسی بھی آپشن کو منتخب کر سکتے ہیں۔ آپ Trusted Places کو منتخب کرکے ان جگہوں کے بارے میں بتاسکتے ہیں جہاں آپ کا فون خود کار طریقے سے ان لاک ہو جائے۔’پرسنلائزڈ ایڈ‘ کے آپشن کو استعمال کرنے کے لئے Settings>Google ads>ads personalisation کو منتخب کریں۔ اب جو پاپ اپ ونڈو آپ کے سامنے آئے اس پر OK کلک کردیں۔ اب گوگل کی جانب سے آپ کو پرسنلائزڈ اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے۔اگر آپ اپنے موبائل فون کے ذریعے دل کی دھڑکن کی پیمائش کرنا چاہتے ہیں تو پلے سٹور سے انسٹنٹ ہارٹ ریٹ (Instant Heart Rate) ایپ کو انسٹال کرلیں۔ اب اس ایپ کو اوپن کریں اور اپنے فون کے کیمرے پر انگلی رکھیں۔ چند ہی سیکنڈ میں یہ ایپ آپ کے دل کی دھڑکن کی رفتار سکرین پر ظاہر کردے گی۔ کمزور بصارت والوں کے لئے سکرین میگنیفائر کا فیچر بے حد فائدہ مند ہے۔ اس کے لئے Settings>Accessibility میں جائیں اور Magnification Gestures کو منتخب کریں۔ اب آپ انگلی سے سکرین کے کسی بھی حصے پر تین بار ٹیپ کریں گے تو آپ کی مرضی کے مطابق اس کا سائز بڑا ہوجائے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنا فون کسی کو دیں اور وہ آپ کے پرائیویٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ کرسکے تو گیسٹ موڈ آن کرلیں۔ اگر آپ فون کے اوپری حصے میں دی گئی نوٹیفکیشن بار کو نیچے کریں تو اپنے avatar کو منتخب کرنے پر تین آپشنز آپ کے سامنے آجائیں گے۔ اس میں سے ایڈ گیسٹ (Add Guest) کو منتخب کرنے سے آپ کا فون گیسٹ موڈ میں آجائے گا۔ اب کوئی اور شخص آپ کے موبائل کو استعمال کرے گا تو آپ کے میسجز اور ایپس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔اگر آپ اندھیرے میں اپنے فون کی سکرین پر کچھ پڑھنا چاہتے ہیں یہ فیچر بہت فائدہ مند ثابت ہوتا کیونکہ اس کے آن ہونے پر سکرین پر زیادہ دیر تک نظر جمانے کے باوجود آپ آنکھوں پر دباﺅ محسوس نہیں کریں گے۔ اس کے لئے آپ Settings>Accessibility>Color Inverstion کا انتخاب کریں اور اس آپشن کو آن کر لیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں