ناپسندیدہ ویڈیوز کی روک تھام کیلئے کمپنی نے اہم اعلان کردیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
companies google videos

گوگل نے اب ایک ایسے مسئلے کا اعتراف کیا ہے جو کم از کم روبوٹس ٹھیک نہیں کر سکتے۔

گوگل کی ویڈیو اسٹریمنگ سروس یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ ناپسندیدہ اور جارحانہ ویڈیوز کی روک تھام کیلئے آئندہ سال کم از کم 10؍ ہزار نئے ملازمین بھرتی کرے گا۔کمپنی کے مطابق یوٹیوب کی ویبائٹ پر موجود کئی ناپسندیدہ ویڈیوز اس ویب سائٹ کیلئے طاعون بن چکی ہیں۔ گزشتہ ہفتے اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ ویب سائٹ پر بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مرتکب جرائم پیشہ افراد (Pedophiles) مختلف ویڈیوز پر ناقابل قبول تبصرے شائع کر رہے ہیں۔یہ چیخ و پکار ایک ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب رواں سال کے آغاز میں یوٹیوب کی جانب سے نسل پرست رہنما ڈیوڈ ڈیوک کی ویڈیوز پوسٹ کرنے کے بعد  کمپنی میں سرمایہ نہ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو افسر سوزن ووچکی نے مسئلے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایسی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں مختلف چینل اور ویڈیوز اشتہارات کی اہلیت حاصل کر سکیں جو موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں