موبلنک جاز صارفین کو بیلجیئم کے نمبر سے مسڈ کالز، واپس کال کریں تو کیا ہوتا ہے؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
calls mobilink belgium

ٹیلی کام کمپنی جاز کے صارفین کو بیلجیئم کے نمبرز سے آنے والی مسڈ کالز کی وجہ سے ہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

+324 سے شروع ہونے والے نمبر سے آنے والی مسڈ کال پر کال بیک کی جائے تو پوسٹ پیڈ صارفین کے بل میں ہزاروں روپے ڈال دیے جاتے ہیں۔پاکستان میں جاز کے صارفین بالخصوص پوسٹ پیڈ کنکشن استعمال کرنے والوں کی طرف سے شکایات آرہی ہیں کہ انہیں +324 کے نمبر سے مسڈ کال آتی ہے اور جب وہ کال بیک کرتے ہیں تو بسا اوقات رابطہ ہونے سے پہلے ہی کال کٹ جاتی ہے لیکن جب یہ کال دوسری جانب سے اٹینڈ کرلی جائے تو اس کے بہت زیادہ پیسے چارج کیے جاتے ہیں۔کال کی جب ہسٹری چیک کی جائے تو اس کے نیچے بیلجیئم لکھا ہوا نظر آتا ہے۔اکثر سمارٹ فون صارفین کا کہنا ہے کہ جب وہ +324 کے نمبر سے آنے والی مسڈ کال کے جواب میں کال بیک کرتے ہیں تو آگے سے کوئی شخص عربی زبان میں بات کرتا سنائی دیتا ہے جس کی کچھ سمجھ نہیں آتی لیکن جب بل آتا ہے تو ہمارے اکاﺅنٹ سے ہر کال کے بدلے 1800 روپے چارج کرلیے جاتے ہیں۔جاز کمپنی کا موقف جاننے کیلئے روزنامہ پاکستان کی جانب سے حکام بالا سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن اس مسئلے پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھی جاز صارفین کو اسی قسم کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس فراڈ میں 006768489462 نمبر استعمال کیا گیا تھا جس نے صرف جاز کے صارفین کی ہی جیبیں صاف کی تھیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں