’ویوو‘ (Vivo)نے اپنے سمارٹ فون ایکس 20کا سپیشل ایڈیشن متعارف کروا دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
brands smart phone introduced

 فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل سپانسر کے طور پر ’ویوو‘ (Vivo)نے اپنے سمارٹ فون ایکس 20کا سپیشل ایڈیشن متعارف کروا دیا گیا ہے جو خاص طور پر 2018ءمیں روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس کا فائنل ڈراءیکم دسمبر کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوا۔ اس ڈراءدنیا بھر میں توجہ کا مرکز رہا کہ یہ فیفاورلڈکپ 2018ءمیں شامل ٹیموں کی کارکردگی پر بہت اثررکھتا ہے۔سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے فیفا ورلڈکپ سے قبل ہونے والے اس ایونٹ میں حکومتی عہدیدار اور فیفا کے نمائندگان سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ ڈراءسے پہلے ایک مختصر تقریب کا انعقاد ہوا جس میں یہ سپیشل سمارٹ فون ورلڈکپ کی انتظامیہ کے حوالے کیے گئے جو خاص طور پر ٹورنامنٹ کے دوران فیفا کے سٹاف کے استعمال کے لیے بنائے گئے تھے۔فیفا کے ساتھ پارٹنر شپ ان کئی عوامل میں سے ایک ہے جن سے ویوو کو دنیا بھر کی نوجوان نسل تک رسائی میں مدد ملتی ہے۔ وائیوو اور فیفا کے مابین تعاون کے سلسلے میں وائیوو فٹ بال کے شائقین کے لیے کئی طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گااس پرلطف کھیل کے شائقین کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔اس سے ویوو کو بھی ایک مستحکم بنیاد ملے گی جس سے اسے دنیا بھر کی مارکیٹس میں سرکردہ حیثیت حاصل ہو گی۔جب فیفا ورلڈ کپ 2018ءشروع ہو گا تو فیفا کا تمام سٹاف اس خاص ایونڈ کو دنیا تک پہنچانے میں وائیوو کے اس سپیشل ایڈیشن ہینڈ سیٹ پربھروسہ کرے گا۔فیفا کے ساتھ شراکت داری وائیو کی تخلیق کاری ، خوشی اوراس کے بین الاقوامی برانڈ ہونے کے تشخص کو دنیا بھر میں موجوداس کے صارفین جوڑتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں