زمین پرخلائی قیامت کب آئے گی،ناسانے حتمی تاریخ بتادی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
big plan destroy nasa

زمین کو سیارچے کے ٹکرانے سے بچانے کا منصوبہ

امریکی خلائی ادارہ ناسا زمین کو سیارچے کے حملے سے بچانے کے لیے ایک بلٹ فائر کرے گا۔یہ بات اس ادارے کے نئے منصوبے میں سامنے آئی جس کے تحت زمین کو مستقبل میں کسی بڑے سیارچے کے ٹکرانے سے ہونے والے نقصان کی روک تھام پر روشنی ڈالی گئی۔ڈارٹ مشن نامی منصوبے کے تحت ایک فریج جتنے اسپیس کیپسول کو اس سیارچے کی جانب بھیجا جائے گا جو زمین کی جانب بڑھ رہا ہوگا۔اس حوالے سے ناسا سے مستقبل قریب میں تجربات بھی کیے جائیں گے جس میں اس طرح کے اسپیس کیپسول کو ایک سیارچے سے ٹکرایا جائے گا اور ماہرین کے مطابق مستقبل میں زمین کو اس طرح سیارچوں کے غیرمتوقع خطرے سے بچایا جاسکے گا۔ناسا حکام کے مطابق یہ ادارے کا پہلا مشن ہے جس میں اس طرح کی تیکنیک کو استعمال کیا جائے گا جو کہ زمین کی جانب بڑھنے والے سیارچے کا رخ کسی اور جانب موڑ دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی منظوری کے بعد اس کا تاریخی تجربہ کسی چھوٹے سیارچے پر کیا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت 2022 میں زمین کے قریب سے گزرنے والے ایک سیارچے کو ہدف بنایا جائے گا۔بنیادی طور پر یہ دو سیارچے ہیں جن میں ایک بڑا اور ایک چھوٹا ہے، جس میں سے چھوٹے والے کو ناسا کی جانب سے ہدف بنانے کی کوشش کی جائے گی۔اس مقصد کے لیے جس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اس سے سائنسدان جان سکیں گے کہ یہ کتنا درست ثابت ہوا ہے۔یہ مشن جب اس سیارچے سے ٹکرائے گا تو اس کی رفتار ایک گولی کے مقابلے میں نو گیا زیادہ ہوگی اور دھماکے کی طاقت اتنی ضرور ہوگی کہ اسے زمین پر دیکھا جاسکے۔اس تجربے کے حوالے سے ناسا نے ایک تصوراتی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں