فیس بک میسنجر کی اس تبدیلی کو آزما کر دیکھا؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
app massage facebook

اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہیں کہ آپ بھی ان ایک ارب 20 کروڑ افراد میں سے ایک ہوں گے جو مہینے میں کم از کم ایک بار تو فیس بک کی چیٹنگ اپلیکشن میسنجر کو استعمال کرتے ہیں۔

مگر اپنے اسمارٹ فون پر اس کے زیادہ بہتر اور خفیہ ورژن کو استعمال کرکے دیکھا جسے فیس بک نے میسنجر لائٹ کا نام دے رکھا ہے؟پاکستان میں تو یہ ایپ لگ بھگ ایک سال سے دستیاب ہے اور یہ میسنجر کے تجربے کو زیادہ بہتر اور ڈیٹا کم استعمال کرنے کے باعث بہترین سمجھی جاسکتی ہے۔اس لائٹ ورژن میں متعدد اضافی اور لگ بھگ بیکار چیزوں کو نکال دیا گیا ہے جیسے فیس بک اسٹوریز اور جی آئی ایف وغیرہ۔یعنی اس میں ایسے فیچرز کو نکال دیا گیا ہے جو میسنجر ایپ کی رفتار کو متاثر کرسکیں اور اس طرح یہ لائٹ ورژن فون میں اسپیس بچانے کے ساتھ کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے اور بنیادی طور پر یہ چیٹ کے لیے ہی ہے، جس پر فون کالز بھی کی جاسکتی ہیں۔مگر اس ایپ پر اس کی دوسری ایپ کے مقابلے میں زیادہ ایڈوانس فیچر موجود نہیں، مگر انٹرنیٹ کی رفتار اکثر ناقص ہوتی ہو تو یہ ایپ استعمال کرنا بہتر ہے۔اور ہاں آپ لائٹ اور فل سائز ورژن دونوں کو اپنے فون میں رکھ سکتے ہیں، اگر موازنہ کرنا چاہیں۔اور اس لائٹ ایپ کو استعمال کرنے میں ڈیٹا کا خرچ کم ہوتا ہے لہذا یہ موبائل انٹرنیٹ پیکجز استعمال کرنے والوں کے بھی بہترین ہے جن کا خرچہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی ڈیوائس پر استعمال کیا جاسکتا ہے جس پر اس کے فل ورژن کو استعمال کرنا ممکن نہیں۔اگرچہ فی الوقت موبائل کے ذریعے فیس بک پر لاگ اِن ہوکر بھی میسجز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، لیکن فیس بک جلد ہی اس آپشن کو ختم کرنے جارہا ہے اور پھر براہ راست میسجز کے لیے واحد آپشن صرف میسنجر ایپ ہی رہ جائے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں