بانیٔ فیس بک بہتر ہے سچ بولیں: امریکی سینیٹر
american senator truth mark zuckerberg

امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے فیس بک کے بانی کو متنبہ کیا ہے کہ زکربرگ بہتر ہے سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے۔ادھر فیس بک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈیٹا چوری کے حوالے سے 87 ملین صارفین سےرابطہ کرکےانہیں اس بارے میں آگاہ کرے گی۔

کمپنی کے مطابق متا ثرہ صارفین کو ان کی نیوز فیڈ پر تفصیلی میسج کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ان صارفین میں سے اکثریت ان کی ہے جنہوں نے اپنی معلومات ڈیٹا انالیٹیکس فرم کے ساتھ شیئر کی تھیں،جن میں سے 70ملین افراد کا تعلق امریکا سے ہے۔تمام 2.2 بلین فیس بک صارفین کو بھی ”Protecting Your Information“ کا ایک ایپلیکیشن کے ساتھ نوٹس دیا جائے گا۔ایپلیکیشن میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ کون سی معلومات آپ نے شیئر کی ہیں، یہ اقدام کیمبریج انالیٹیکا کمپنی پر الزام کے باعث کیا گیا ہے۔انا لیٹیکا کمپنی پر الزام ہے کہ انہوں نے لاکھوں امریکی شہریوں کی معلومات کو ایک سافٹ وئیر پروگرام کے تحت امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹرز پر اپنا اثرو رسوخ ڈالنے کی کوشش کی۔اس حوالے سے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے امریکی کانگریس میں پیشی کی بھی تیاریاں کر لی ہیں۔زکربرگ کے مطابق انہوں نے کمپنی کی ذمہ داری کو انجام دینے میں بڑی غلطی کی ہے۔امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے کہا ہے کہ زکربرگ بہتر ہے سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں