پی سی بی کا پی ایس ایل کی طرز پر ویمن کرکٹ لیگ شروع کرنے پر غور
women cricket psl pcb

 پی سی بی نے پی ایس ایل کی طرز پر ویمن کرکٹ لیگ  شروع کرانے پر غور شروع کر دیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق ویمن لیگ کا انعقاد بورڈکے ویژن 2022 کا حصہ ہے جبکہ اسے 2021 سے شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، مذکورہ  لیگ مستقبل کی خواتین کرکٹرزکی کھیپ  سامنے لانے کیلیے تیار کردہ روڈ میپ  کا حصہ ہے۔ ویمن کرکٹ لیگ کے حقوق پی ایس ایل کی فرنچائزہی کو دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی ویمن ونگ کے سینئرجنرل منیجر شاہد اسلم  کی نگرانی میں لائحہ عمل کے تحت2022 تک  پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں مکمل طور پر تبدیلی لائی جائے گی، سینئرز کی جگہ نیا ٹیلنٹ شامل کیا جائیگا، اس حوالے سے انڈر17 کی سطح پر اکیڈمی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،اس منصوبے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ویمن ’اے‘ ٹیم بھی تشکیل دی جائیگی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں