کپتان اپنے ہی ملک کی خواتین کرکٹ کپتان سے لاعلم
women cricket captain virat kholi

بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے ملک کی ویمنز قائد متھالی راج سے بھی ناواقف نکلے۔

کوہلی نے بھی اپنے فیس بک اکانٹ پر ویمنز قائد متھالی راج کو مبارکباد دی مگر ساتھ میں تصویر اوپنر پونم راوت کی لگا دی ۔بعد میں اس پوسٹ کو ہی ڈیلیٹ کردیا گیا ۔ اسی سے اندازہ ہوتا ہے جس ملک کی مینز ٹیم کا کپتان ہی ویمنز ٹیم کی قائد کو نہیں جانتا وہاںپر عام شائق کیا جانتے ہوںگے ۔ واضح رہے کہ متھالی راج نے آسٹریلیا سے میچ کے دوران ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں 6 ہزار رنز سکور کرنے والی پہلی پلیئر کا اعزاز حاصل کیا جس وجہ سے دنیا بھر میں انہیں سراہا جا رہا ہے ۔خیال رہے کہ ویمن ورلڈکپ میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان متھالی نے مردوں کی بھارتی کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی کہ بارے میں پوچھے گئے سوال پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ مردکرکٹرز سے بھی کیا یہ سوال کیا جاتا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم میں کون سے کھلاڑی آپ کو پسند ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں