فاتح کپتان سرفراز احمد آج لندن میں کیا کر رہے تھے؟ ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی کہ پاکستانیوں کے منہ خوشی اور حیرت کے مارے کھلے کے کھلے رہ گئے
win sarfraz ahmed london

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے خمار میں پوری قوم ڈوبی ہے اور جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

سرفراز الیون اب وطن واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہے تاہم اس سے پہلے آئی سی سی انہیں ایک اہم ترین جگہ پر لے کر گئی جہاں ٹرافی کیساتھ ان کی یادگار تصاویر اور انٹرویوز لئے گئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاتح کپتان خوشی سے سرشار آئی سی سی کے فوٹوگرافرز کیساتھ لندن کی تاریخی جگہ ”لندن برج“ جاتے ہیں جہاں ان کی خوب تصاویر بنائی گئیں۔ اس موقع پر فوٹوگرافرز نے ان کے مختلف پوز بنوائے اور ان سے انٹرویو بھی لیا گیا۔پوری ویڈیو میں سرفراز احمد کے چہرے سے جھلکتی خوشی قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتی دکھائی دیتی ہے اور پوری دنیا یہ جان چکی ہے کہ کل صرف پاکستانی ٹیم نہیں بلکہ پورا پاکستان جیتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں