زندگی میں خواتین کا کام بس اتنا ہوتا ہے کہ ۔۔۔ عامر خان نے ایسی متنازعہ ترین بات کہہ دی کہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
wife women amir khan

دیسی لوگ دنیا میں جہاں کہیں ہوں خواتین کو گھر گرہستی تک محدود رکھنے کی سوچ ان میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہے۔

اب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی ایسی ہی متنازعہ ترین بات کہہ دی ہے کہ ان کا اپنی بیگم کے ساتھ اللہ اللہ کرکے ختم ہونے والا جھگڑادوبار سر اٹھا لے گا۔عامر خان نے کہا ہے کہ ”زندگی میں خواتین کا کام بس اتنا ہوتا ہے کہ وہ گھر میں رہیں، کچن دیکھیں اور بچے پالیں۔“عامر کا کہنا تھا کہ ”میں کبھی کھانا نہیں بناتا۔ میرے کلچر میں یہ خواتین کی ڈیوٹی ہے کہ وہ کھانا بنائیں۔ ہماری ثقافت میں وہی بہترین باورچی ہوتی ہیں۔مردوں کوگھر کے صرف وہ کام کرنے چاہئیں جن میں طاقت کا استعمال ہوتا ہے اور خواتین وہ نہیں کر سکتیں۔“عامر کا کہنا تھا کہ ”میں نے گھر میں کبھی واشنگ مشین تک نہیں چلائی اور نہ ہی یہ مجھے چلانی آتی ہے۔ میں مرد ہوں اور کبھی عورت میں تبدیل نہیں ہو سکتا۔“ شو میں موجود ایک اور شوہر نے حیران ہو کر عامر سے پوچھا کہ ”اگر تم کپڑے دھونے والی مشین چلاﺅ گے تو تم عورت بن جاﺅ گے۔“ عامر نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہیں کہا ”ہاں“۔‎

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں