”وہ کون سا کام ہے جو آپ اٹھتے ساتھ ہی لازمی کرتے ہیں۔۔۔“
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
wake up work

ے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل کا وقت بھی قریب آ گیا ہے۔اس موقع پر عوام کی دلچسپی برقرار رکھنے اور صبح سویرے اٹھ کر ناشتہ کرنے سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے ”بریک فاسٹ بلاگ“ شروع کیا گیا ہے

جس میں مختلف کھلاڑیوں کو صبح سویرے بلایا جاتا ہے اور ان سے دلچسپ باتیں کرنے کے علاوہ علی الصبح اٹھنے اور ناشتہ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جاتی ہے۔اس مرتبہ بریک فاسٹ بلاگ کے مہمان بنے، پروفیسر محمد حفیظ جنہوں نے اپنے چلبلے جوابات سے خاتون اینکر کو خوب محظوظ کیا اور ان کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ جب خاتون اینکر نے یہ سوال کیا کہ ”وہ کیا کام ہے جو آپ صبح اٹھتے ہی لازمی کرتے ہیں؟“ تو محمد حفیظ نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”وہ رہنے ہی دیں تو بہتر ہے۔“اس خاتون اینکر کے گال مارے شرم کے ہو گئے لال، اور مداح پروفیسر کے اس جواب پر ہوئے فدا، جنہوں نے یہ تو سن رکھا تھا کہ پروفیسر کافی چلبلی طبیعت رکھتے ہیں مگر آج انہوں نے دیکھ بھی لیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں