عماد وسیم بیما ر بچوں سے ملاقات کیلئے شوکت خانم کینسر ہسپتال پہنچ گئے
visited ammad waseem childrens shaukat khanum memorial cancer hospital

قومی ٹیم کے سپن بالر عماد وسیم بیمار بچوں سے ملاقات کیلئے شوکت خانم ہستپال پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے با صلاحیت بالر عماد وسیم بچوں سے ملنے کیلئے شوکت خانم کینسر ہسپتال پہنچ گئے جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔عماد وسیم نے بچوں سے ملاقات کی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھنے والے ان کے اس اقدام کو خوب سرا ہ رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’برائے مہربانی ان کے ساتھ تعاون کریں‘‘۔

عماد وسیم نے ہسپتال میں زیر علاج بچوں میں تحفے تحائف بھی تقسیم کیے اور انکی بنائی ہوئی پینٹنگز کو بھی دیکھا ، قومی کھلاڑی کو اپنے درمیان پا کر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ عماد وسیم کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے اور انکے مداح اس کاوش پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔

عماد وسیم نے شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج بچوں میں تحائف تقسیم کیے ،انکے ساتھ کھانا کھایا اور کرکٹ کے حوالے سے مختلف واقعات سنا کر بچوں کی خوب حوصلہ افزائی بھی کی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں