بھارتی کپتان ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر ریسلر کھالی کیساتھ تصویر شیئرکرکے مذاق بن گئے
virat kohli wrestler social media

 ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر دی گریٹ کھالی سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ملاقات سوشل میڈیا پر ان کیلئے مذاق بن گئی۔

گزشتہ روز کولمبو میں سری لنکا کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ریلسنگ انٹرٹینمنٹ کے بھارتی پہلوان دی گریٹ کھالی سے ایک ہوٹل میں ملاقات کی جو کسی کام کے سلسلے میں سری لنکا میں ہی ہیں۔ویرات کوہلی نے کھالی سے ملاقات کی تصاویر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیئر کیں جو ان کیلئے مذاق کا باعث بن گئیں اور مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹویٹ کیا کہ دی گریٹ کھالی سے مل کر بہت اچھا لگا، وہ بہترین انسان ہیں، جس کے جواب میں ایک خاتون نے لکھا کہ کھالی کے سامنے آپ چھوٹے بچے لگ رہے ہو۔ایک صارف نے لکھا آپ کھالی کے ساتھ تصویر میں ایسے لگ رہے ہو جیسے ایک بڑے بیڈ کے ساتھ چھوٹا سا تکیہ۔ایک اور خاتون نے ویرات کوہلی کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ تصویر میں کھالی آپ کے والد جیسے لگ رہے ہیں، جب کہ ایک مداح نے کہا آپ کو ایک فاسٹ بولر کی ضرورت ہے جو کھالی کے قد جتنا ہو۔انکیتا سنگھ نے لکھا کہ ’اسے بھی فکسنگ سکھار ہاہے کیا بھائی ، ہماری عزت تو ٹٹی میں ملادی ، خود موج ماررہے ہیں بھیا‘۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں