انوشکا شرما کے ساتھ رہنے تو لگ گیا ہوں لیکن اب کس کی بہت یاد آتی ہے
virat kohli anushka sharma dogs

بالی ووڈ سٹار انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شادی نے بھارت اور پاکستان کے لوگوں کو خوب توجہ حاصل کی اور نئے نویلے جوڑے کے لیے لوگوں نے خوب نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

شادی کے بعد دونوں ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ میں شفٹ ہو گئے ۔نئے گھر میں شفٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی کو اپنے کتے کی یاد ستانے لگی ہے جس کا اظہار انہوں نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران کیا ۔ان کا کہناتھا کہ وہ شادی کے بعد ممبئی میں شفٹ ہو گئے جبکہ ان کا کتا گڑ گاﺅں میں ہے اس وجہ سے انہوں نے کافی عرصے سے اپنے کتے کو نہیں دیکھا اور یہاں بھی ان کے گھر میں کوئی کتا نہیں ہے ۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم گھر میں ایک کتارکھنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں کیونکہ ہم دونوں کتوں سے بہت پیار کرتے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق ویرات کے پاس سفید پومرن ین اور گولڈن لیبرا ڈور رکھ چکے ہیں اور آج کل ان کے پرانے گھر میں بیگلے نسل کا کتا ہے ۔واضح رہے کہ دونوں بھارتی سٹارز نے 3سال کی دوستی کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں شادی کی تھی

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں