چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ اب 14 سے 17 دسمبر تک کھیلا جائے گا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
teams play sharjah

پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت اور تعاون سے شارجہ میں ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے

ایونٹ کے منتظمین نے مقابلوں کیلئے 21 سے 24 دسمبر کا شیڈول ترتیب دیا تھا لیکن اسی دوران آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ اور پاکستانیٹیم کے نیوزی لینڈ ٹور کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کو ری شیڈول کرنا پڑا لہٰذا اب شارجہ میں چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 14 سے 17 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں شامل پختونز ٹیم کی قیادت سابق قومی آل رائونڈر شاہد آفریدی کو کرنا ہے۔ پنجابی لیجنڈز کی کپتانی شعیب ملک کریں گے۔ چھ ٹیمیں ٹی ٹین لیگ کا حصہ ہوں گی جنہیں دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے بنگال ٹائیگرز، کیرالہ کنگز اور پنجابی لیجنڈز جبکہ گروپ بی مراٹھا عربین، پختونز اور کولمبو لائنز پر مشتمل ہے ۔ افتتاحی روز بنگال ٹائیگرز اور کیرالہ کنگز جبکہ مراٹھا عربین اور پختونز کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، 15 دسمبر کو پنجابی لیجنڈز کا سامنا کیرالہ کنگز سے ہوگا جبکہ 17 دسمبر کو ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں