آئی سی سی نے جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا پر دو ٹیسٹ میچز کی پابندی عائد کر دی
south africa banned icc

 آئی سی سی نے جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ٹیسٹ میچز کی پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کے 22 سالہ فاسٹ بولر نےکینگروز قائد اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے بعد ان پر چلائے اور ان کے کندھے پر ہاتھ بھی مارا تھا۔میچ ریفری جیف کرو نے جنوبی افریقی سیاہ فارم پیسر کگیسو ربادا پر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں تین ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی دیئے۔آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے دوران 8 ڈیمیرٹ پوائنٹ حاصل کرکے تو اس پر دو میچز کی پابندی عائد کر دی جائے گی اور تازہ ترین ڈیمیرٹ پوائنٹس کے ساتھ ہی ربادا کے 8 ڈیمیرٹ پوائنٹس مکمل ہو گئے ہیں جس کے بعد ان پر 2 ٹیسٹ میچز کی پابندی لاگو ہو گئی ہے۔کرکٹ جنوبی افریقا کے پاس ربادا کے معاملے پر آئی سی سی میں اپیل کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت ہے، اگر 48 گھنٹے کے اندر جنوبی افریقی بورڈ اپیل کرتا ہے تو پھر آئی سی سی آئندہ 48 گھنٹے کے اندر معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمشنر تعینات کرے گا جو 7 روز کے اندر کیس کو سنے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں