سعید اجمل نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا، مگر کیوں؟ شائقین کرکٹ کیلئے آج کی سب سے افسوسناک خبر آ گئی
shocking fans saeed ajmal announced

مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سعید اجمل نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اس لئے پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا جس کے بعد وہ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعید اجمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کیلئے انہیں سپن باﺅلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے یعنی وہ پی ایس ایل میں بھی ان ایکشن نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ اپنی عمدہ سپن باﺅلنگ کے ذریعے دنیا کے نامور بلے بازوں کو گھما دینے والے سعید اجمل باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کے بعد غیر موثر ہو گئے تھے، انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ اپریل 2015ءمیں ڈھماکہ میں کھیلا تھا۔سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 178 وکٹیں حاصل کیں اور 113 ون ڈے میچوں میں 184 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ 64 ٹی 20 میچوں میں 85 شکار کئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں