ثانیہ مرزا کا شادی کی مبارکباد پر شاداب خان کو دلچسپ جواب
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
shadab khan marriage sania mirza

تجربہ کار پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا شادی کی آٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں جس پر پاکستانی کرکٹرز نے ٹوئٹر پر دلچسپ انداز میں مبارکباد دی جس کا ثانیہ نے بھی محبت سے جواب دیا۔

شعیب ملک اورثانیہ مرزا 12اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور آج ان کی شادی کو 8 سال بعد مکمل ہو گئے جس پر دونوں ملکوں کے شائقین سمیت قومی ٹیم کے کرکٹرز نے بھی انہیں مبارکباد دی اور اس دوران چند دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔باؤلر شاداب خان نے شعیب ملک کے ساتھ بائیک پر بیٹھنے والی تصویر شیئرکر کے شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ بھابھی اس بائیک پر میری جگہ آپ کو ہونا چاہیے تھا۔شاداب کی اس ٹوئٹ پر ثانیہ مرزا نے شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ شاداب آپ کو میری جگہ بیٹھنے کی بہت جلدی تھی۔حسن علی نے شعیب اور ثانیہ کو فیورٹ جوڑا قرار دیا تو ٹینس اسٹار نے حسن علی کو پسندیدہ دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ جلد مزید ناشتے اور کھانے کھائیں گے۔وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال اور لیگ اسپنر اسامہ میر سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی ثانیہ اور شعیب کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کی

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں