ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا،فواد عالم کی منتخب سکواڈ کو مبارکباد
selected fawad alam pakistan

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم سے محروم ہونے والے فواد عالم نے پاکستانی شائقین کرکٹ کی طرح گھر بیٹھ کر میچ دیکھنے اور قومی ٹیم کیلئے جیت کی دعائیں کرنے پیغام جاری کرتے ہوئے منتخب ہونے والوں کھلاڑٰیوںکو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ منتخب نہ ہونے پر راضی ہوں اور گھر بیٹھ کر سب کے لیے خوشی کا اظہار کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا۔خیال رہے کہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے ،فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ۔ان کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں 145 میچوں میں 55.37 کی اوسط سے 27 سنچریوں سمیت 10 ہزار 7 سو 42 رنز بنا نے کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روزچیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی 4 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے 16 رکنی ٹیم کا قذافی سٹیڈیم میں اعلان کیا تو 32سالہ فواد عالم کے لئے افسوسناک اعلان تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود وہ سلیکشن کے معاملے میں پھر پیچھے رہ گئے۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا اور انہیں کئی سال سے سیکڑوں مرتبہ نظر انداز کئے جانے کے کرب سے دوچار ہونا پڑا ہے، البتہ حوصلے اور عزم کے معاملے میں فواد عالم نے فولادی قوت پائی ہےسابق کپتان وسیم اکرم نے بھی فواد عالم کو ٹیم میں منتخب نہ کرنے پرکہا ہے کہ دورہ آئر لینڈ اورانگلینڈ میں پاکستان ٹیم کے لیے کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی، فواد عالم جیسے کرکٹر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کرنے کے باوجود ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر اب نوجوان کرکٹرز کو موقع دے کر مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کس لیے ہوتی ہے؟ اگر اس میں رنز کرنے والے کو موقع نہیں ملے گا تو کس کو ملے گا؟

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں