تم لوگوں سے صبر نہیں ہوتا؟ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ’غصے‘ میں آ گئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sarfaraz match waseem akram

 سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر قومی ٹیم پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے اور کہا کہ ایک ہی میچ ہارنے پر منفی تبصرے اچھی بات نہیں ہے

 ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ گرین کیپ میں کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے،سرفراز احمد اچھا کپتان ہے ،اسے میچور ہونے میں وقت لگے گا۔ان کا کہنا تھا کہ محض ایک میچ ہارنے والی ٹیم کی پرفارمنس پر منفی تبصرے اچھی بات نہیں ،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ اصل چیز ٹیم کا اتحاد ہے، قومی ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سری لنکن ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کاپاکستان آ کر کھیلنا خوش آئند ہوگا، اس سے کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں