سرفراز نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی غصے سے لال پیلے ہوگئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sarfaraz match pakistan

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انہیں بلے بازوں کی پرفارمنس سے سخت مایوسی ہوئی ، سیریز ہار چکے اب اگلے 2 میچز جیتنے کی حکمت عملی تیار کریں گے۔

میچ میں عبرتناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد سخت افسردہ نظر آئے، ان سے میچ میں شکست کےحوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے انتہائی غمزدہ انداز میں بلے بازوں کو شکستِ فاش کا ذمہ دار قرار دیا۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم کے بلے بازوں کی پرفارمنس نے انہیں سخت مایوس کیا ہے، باؤلرز نے اپنے حصے کا کام کردیا لیکن بلے باز متاثر کرنے میں ناکام رہے۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ سیریز تو ہار ہی چکے ہیں ، اب مل کر بیٹھیں گے اور جو بھی مسائل ہوں گے انہیں حل کرکے اگلے 2 میچز میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 183 رنز کی عبرتناک شکست کا ’ گولڈ میڈل‘ حاصل کرکے پانچ میچز کی سیریز تھالی میں رکھ کر 3-0 سے نیوزی لینڈ کی جھولی میں ڈال چکی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں