فائنل میں کامیابی کے بعد سرفراز احمد کو ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی
sarfaraz champions trophy pia

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کامیابی پر قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمد کو پی آئی اے انتظامیہ نے گروپ 7 میں ترقی دے دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نئیر حیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو گروپ 7 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی، چیئرمین عرفان الٰہی اور پی آئی اے کےچیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم اور کپتان سرفراز احمد کو مبارکباد بھی دی ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں