قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کرنے کے جرم میں عرفان انصاری کو 10 سال پابندی کی سزا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sarfaraz ahmed banned corruption

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کرنے کے جرم میں عرفان انصاری کو 10 سال پابندی  کی سزا  سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے حکم جاری کرتے ہوئے کاہ کہ عرفان انصاری ہر طرز کی کرکٹ سے دور رہیں گے ، انہوں نے اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہیں دس سال پابندی کی سزا سنائی گئی ہے ۔یاد رہے کہ عرفان انصاری پر پاک سری لنکا سیریز 2017 میں سرفراز کو رشوت کی پیشکش کا الزام تھا جو کہ ثابت ہو گیا ہے اور سزا سنا دی گئی ہے ۔عرفان انصاری ایک عرصے تک شارجہ کرکٹ کونسل کے کوچ رہنے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کی تنظیمی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں ۔عرفان انصاری 3 دہائیوں سے شارجہ کرکٹ کونسل کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور شارجہ کرکٹ کے امور کے حوالے سے اہم شخصیت تصور کیے جاتے ہیں۔ وہ ال زید کرکٹ اسٹیڈیم کے انچارج بھی رہ چکے ہیں جہاں وہ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالے سے مدد کرتے تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں