قومی ٹیم کیلئے 160 رنز کا ہدف بھی ’پہاڑ‘ ثابت ہونے لگا، صرف 14 سکور پر کتنے کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
runs national team target

آئرلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 160 رنز کا ہدف بھی پاکستانی بیٹنگ لائن کیلئے ’پہاڑ‘ ثابت ہونے لگا اور صرف 14 کے مجموعی سکور پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 2 کے مجموعی سکور پر گری جب اظہر علی مرتغ کی گیند پر سٹرلنگ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جبکہ 13 کے مجموعی سکور پر حارث سہیل بھی 7 رنز بنا کر جوئیس کی گیند پر رینکن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ صرف 14 کے مجموعی سکور پر گری اور اسد شفیق بھی 1 کے انفرادی سکور پر مرتغ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔  قبل ازیں آئرلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 339 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان ٹیم نے پانچویں روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی لیکن اس کے آخری تینوں کھلاڑی محض 20 رنز کا اضافہ کر سکے۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیون اوبرائن نے سب سے زیادہ 118 رنز بنائے اور محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 66 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور محمد عامر نے 63 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ڈبلن میں میچ کے پانچویں روز بارش کی بھی پیش گوئی ہے اور اگر ایسا ہوا تو میچ ڈرا ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں