میں بھارت کیخلاف یہ کروں گا۔۔۔پاکستان کا ہر دلعزیز ”فوجی“ اپنی زبان کا پکا نکلا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
runs cricketer twitter

میں بھارت کیخلاف یہ کروں گا۔۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ”فوجی“ اوپنر فخر زمان نے بھارت کیخلاف عمدہ کارکردگی دکھائے ہوئے شاندار سنچری داغی اور فائنل میچ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔فخر زمان جہاں اپنی کارکردگی دکھانے میں ’پکے‘ ہیں وہیں وہ اپنی زبان کا بھی بھرم رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے بھارت کے خلاف میچ سے ایک روز قبل اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک تصویر جاری کی اور ساتھ ہی یہ پیغام بھی لکھا کہ ”میں بھارت کیخلاف 100 رنز بنانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔“فخر زمان بھارت کے خلاف میچ میں بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے تو ابتدائی اوورز میں ہی انہیں نئی زندگی مل گئی جب جسپریت بمرا کی گیند پر وہ کیچ آﺅٹ ہوئے مگر امپائرز نے نو بال قرار دیدی اور پھر فخر زمان نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ، وہ کر دکھایا جو انہوں نے کہا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں