سرفراز احمد کب تک کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے کپتان رہیں گے ؟
quetta gladiators sarfaraz captain

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کوچ معین خان نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ سرفراز احمد جب تک فٹ رہیں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رہیں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں معین خان نے کہا کہ میں اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہوں کہ بورڈ سرفراز احمد کو مستقل طور پر اگلے عالمی کپ تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپ دے،یہ اقدام پاکستان کرکٹ کے لیے نہ صرف سود مند رہےگا بلکہ اس عمل سے سرفراز احمد کے ساتھ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا اور اس کے بہترین اثرات و نتائج سامنے آئیں گے۔معین خان نے کہا کہ سرفراز احمد کی صلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ان کی اہلیت میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا جائے گا جس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی استحکام ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں معین خان نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی ہماری کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم بہت اچھی ہے، ماضی کے مقابلے میں اب ہمارے پاس زیادہ بہتر کمبی نیشن موجود ہے، امید ہے اس بار بھی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی، شائقین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم جیت کے لیے کھیلیں گے۔معین خان نے کہا کہ پچھلے سیزن میں بھی ہماری ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، بدقسمتی سے وقت کی ضرورت کے تحت ہمیں بعض کھلاڑیوں کو تبدیل کرنا پڑا، غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے شین واٹسن، راشد اورروسو جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی ہمارے پول کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں کیون پیٹرسن کی بھی خدمات حاصل ہوں گی جب کہ یہ کرکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ اور انٹرنیشنل لیگ میں بہترین نتائج پیش کر رہے ہیں، ہم نے دستیاب آپشنز سے بھر پور فائدہ اٹھاکر بہترین اسکواڈ تشکیل دیا ہے اور پی ایس ایل تھریمیں شاندار نتائج دے کر اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ایک سوال کے جواب میں معین خان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ لیگ کی کسی بھی فرنچائز کے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکی ٹیم میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا تعلق کراچی سے ہے تاہم اہلیان کراچی کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر امسال لیگ کا فائنل کراچی میں کھیلے اور فتح سے ہمکنار ہو۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں