کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
quetta gladiators honour shane watson

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ ایڈیشنز کی طرح چوتھے ایڈیشن میں بھی بہترین آغاز کیا ہے اور اپنے دونوں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی میں جہاں ملکی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ذکر رہی وہیں آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن نے بھی کلیدی کردار ادا کیا جس کا ثمر انہیں کچھ اس طرح ملا ہے کہ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مجموعی طور پر 27 اننگز کھیل کر 32.66 کی اوسط سے 784 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 131.54 ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں