ورلڈ الیون کے میچز ضمنی الیکشن سے پہلے ختم کرنے کی منصوبہ بندی
punjab government lahore elections

پنجاب حکومت کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے میچز ضمنی الیکشن سے پہلے ختم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

لاہور میں این اے 120 پر ضمنی الیکشن میں17 ستمبر کو ہے ۔بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں صرف امن و امان کی صورت حال ہی حائل ہوسکتی ہےبورڈ کے اعلیٰ عہدیدارکے مطابق ورلڈ الیون کے دورے کی تاریخیں تبدیل کر دی ہیں ۔ ضمنی الیکشن سے پہلے ہی ٹیم واپس بھی چلی جائے گی ، وقت آنے پر تمامتفصیلات سامنے آ جائیں گی ۔عہدیدار کامزید کہنا ہے کہ سیریز مہنگی ضرورہے لیکن پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے یہ سودا مہنگا نہیں ۔ امید ہے کہ اسپانسرز بھی آئیں گے اوراب صرف امن و امان کی صورت حال ہی اس سیریز کی راہ میں  حائل ہو سکتی ہے اس کے علاوہ کوئی ایشو نہیں ۔ذرائع کے مطابق میچز 8 سے 15 ستمبر کے درمیان کرانے کی تیاری ہو رہی ہےحائل ہو سکتی ہے اس کے علاوہ کوئی ایشو نہیں ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں