پی ایس ایل سیزن تھری سے قبل ہی محمد آصف اور سلمان بٹ کے لیے خوشخبری آگئی
psl salman butt asif

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی جس میں سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آصف بھی شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ڈرافٹنگ میں 501کھلاڑی دستیاب ہونگے اور 6فرنچائز کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی ۔پلاٹینم کیٹگری میں 21،گولڈ کیٹگری میں 79،سلور کیٹگری میں 289اور ایمرجنگ کیٹگری میں 93کھلاڑی شامل ہیں ۔ سلمان بٹ کو گولڈ کیٹیگری میں جگہ دی گئی جہاں اظہر علی، فہیم اشرف، راحت علی، فواد عالم سمیت کئی قومی کرکٹرز موجود ہیں ۔ دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ پیسر محمد آصف کا نام ڈرافٹ پلیئرز کی فہرست میں موجود ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں

متعلقہ خبریں