پی ایس ایل فائنل کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی
psl 4 tickets final

 نیشنل اسٹیڈیم میں 17 مارچ کو شیڈول پی ایس ایل فور کےفائنل کے لیے آن لائن  ٹکٹوں کی فروخت  منگل اور بدھ کی درمیانی رات 12 بجے سے شروع ہوگی۔

بارہ مارچ کو لاہورمیں ہونےوالےایلیمنیٹرمقابلے کےٹکٹس بھی آن لائن فروخت کیلیےدستیاب ہوں گے، 13 مارچ کو کراچی میں کوالیفائر اور 15 مارچ کو ہونے والے ایلمنٹری ٹو مقابلے  کے ٹکٹ بھی آن لائن فروخت کے پیش کیے جائیں گے یگ کے فائنل سمیت 8 میچز7 تا 17 مارچ پاکستان میں شیڈول ہیں،3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جبکہ 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے۔مقررہ کوریئر سروس ادارے  کے تحت آن لائن  ٹکٹ 17ہزار 989 نشتوں والے نیشنل اسٹیڈیم کے لیے جنرل انکلوثرز کے ٹکٹ 500 روپے کی شرح سے دستیاب ہوں گے، ایلیمینٹراورکوالیفائرمقابلوں کی ٹکٹس  کی شرح 3ہزار روپے تک رکھی گئی ہے جبکہ فائنل مقابلےکی ٹکٹس کی مالیت 5سو سے8ہزارروپے  تک ہے۔دوسری جانب لیگ کے کراچی اورلاہورمیں شیڈول گروپ میچز کے لیے 17 فروری سے شروع  ہونے والے آن لائن ٹکٹس تاحال مکمل طورپرفروخت نہ ہوسکیں جبکہ آن لائن صرف 20 فی صد ٹکٹ فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں