سلمان بٹ اچانک پاکستان سپر لیگ میں شامل ہو گئے
psl 4 karachi kings salman butt

لاہور قلندرز نے انجرڈ کھلاڑی محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے ۔کراچی کنگز کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے میچ میں محمد حفیظ انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی سے محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کا اگلا میچ ملتان سلطانز کے خلاف شارجہ میں 22 فروری کو ہوگا۔لاہور قلندر کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ لاہور قلندر کی ٹیم میں شامل کیے جانے کے مستحق تھے وہ اس وقت بہت اچھی فارم میں ہیں۔انہوں نے محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے کو اپنی ٹیم کے لیے بہت بڑا دھچکہ قراردیا اور کہا کوشش کریں گے کہ اے بی ڈی ویلیئرز لیگ کے تمام میچوں میں دستیاب ہوں۔سلمان بٹ33 ٹیسٹ ،78ون ڈے اور 24ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان نمائندگی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں