پی ایس ایل کے دوران ہی رمیز راجہ کی دنیا اجڑ گئی، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
psl 4 father rameez raja

قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے رمیز راجہ جونیئر کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

رمیز راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا اور لکھا ”میرے والد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے، اللہ سبحان و تعالیٰ ان پر اپنی رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطاءفرمائے۔ آمین۔۔۔“رمیز راجہ کی جانب سے یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور کرکٹرز کی جانب سے تعزیت اور دعاﺅں کا سلسلہ جاری ہے۔ رمیز راجہ پاکستان، بریسل برنرز، کراچی بلیوز، کراچی ڈولفنز، کراچی ہاربر، کراچی زیبراز، پاکستان اے، پاکستان انڈر 19 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیموں میں کھیل چکے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں