بالآخر پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام فائنل ہو ہی گیا، علی ترین نے اعلان کردیا
psl 4 ali tareen announced

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھٹی ٹیم کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔ ٹیم کے مالک علی ترین کا کہنا ہے کہ ٹیم کا پرانا نام ملتان سلطان ہی برقرار رکھا جائے گا۔

علی ترین نے ایک ویڈیو پیغام میں پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے نام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا جب ہم نے ٹیم خریدی تو یہ فیصلہ کیا کہ یہ کسی ایک شہر کی نہیں بلکہ پورے جنوبی پنجاب کی ٹیم ہونی چاہیے اسی لیے ہم نے لوگوں سے اس ٹیم کا نام رکھنے کیلئے تجاویز مانگیں۔ ہمیں لوگوں نے مختلف نام بھیجے جن میں ملنگ اور بہادر کے نام سب سے مقبول رہے ۔علی ترین نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کے نام کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ٹیم کے نام کے بارے میں بات کی۔ لوگوں نے ملنگ اور بہادر کے ناموں کو پسند تو کیا لیکن سلطان کو بہترین نام قرار دیا۔علی ترین نے کہا کہ جب عوام نے رائے دے دی ہے تو ہم پر فرض ہے کہ ہم ان کی بات سنیں، ہماری ٹیم کا نام ملتان سلطان ہی رہے گا، ہم ملتان سلطان جنوبی پنجاب کی پہچان بن کر رہیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں