پی آئی اے نے سرفراز احمد کو گروپ 7 میں ترقی دیدی
promotion sarfraz ahmed pia

پی آئی اے نے سرفراز احمد کو گروپ 7 میں ترقی دینے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیر حیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پی آئی اے کرکٹ ٹیم کے اہم رکن سرفراز احمد کو گروپ 7 میں ترقی دینے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان ، پی آئی اے کے چیئرمین عرفان الہی اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیر حیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی پیش کر کے چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی ٹیم اور کپتان سرفرازاحمد کو مبارکباد دی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں

متعلقہ خبریں