محمد حفیظ واقعی پائلٹ بن گئے ،بیٹے کو ساتھ بٹھا کر جہاز اڑا یا تو دیکھ کر سب لوگ دنگ رہ گئے
practice operated muhammad hafeez plane

چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھا کر ایک بار پھر پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والے کرکٹر محمد حفیظ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ یورپ میں چھٹیاں منا رہے ہیں جہاں انہوں نے اپنی قابلیت کا ایسا نمونہ دنیا کہ دکھا دیا کہ سب لوگ دنگ رہ گئے ۔


تفصیل کے مطابق محمد حفیظ آجکل آسٹریا میں اپنی فیملی کے ساتھ موجود ہیں اور وہ وہاں وقتاً فوقتاً اپنے فیملی کے ساتھ پر مسرت لمحات کی تصاویر سوشل میڈ یا پر شیئر کر رہے ہیں ۔حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے اپنے بیٹے کو ساتھ بٹھا کر جہاز اڑانے کی ویڈیوز شیئر کی تو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ۔ویڈ یو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد حفیظ پائلٹ کی سیٹ پر بیٹھ کر جہاز اڑا نے کے لیے تیاری پکڑ رہے ہیں جبکہ ان کا بیٹا پیچھے والی سیٹ پر بیٹھ کر دلچسپ سفر کے لیے روانہ ہونے سے قبل بہت زیادہ پرجوش دکھائی دے رہا ہے ۔اس ویڈیو کے ساتھ محمد حفیظ نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ روشان کو یہ سفر بہت اچھا لگا اور اس نے اس سفر کو اپنی زندگی کا سب سے بہترین تجربہ قرار دیا ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں

متعلقہ خبریں