بھارت کے ہاتھوں تاریخی شکست نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر ’بجلیاں‘ گرا دیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
player australia india

بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست کے بعد آسٹریلین سلیکٹرز نے ٹیم سے کئی بڑے نام باہر کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا جس کیلئے آسٹریلین ٹیم میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اوپننگ بلے باز اور ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ مچل مارش اور شان مارش بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔نوجوان بلے باز ول پوکوسکی پہلی مرتبہ آسٹریلوی سکواڈ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ میٹ رنشا اور جو برنس کی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔ٹم پین بدستور آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے اور جوش ہیزل ووڈ نائب کپتان ہوں گے۔سری لنکا کے خلاف 13 رکنی آسٹریلوی سکواڈ کی قیادت ٹم پین کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، جوش ہیزل ووڈ، جو برنس، پیٹ کومنز، مارکس ہیرس، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبسچگنی، نیتھن لیون، ول پوکوسکی، میٹ رنشا، مچل سٹارک اور پیٹر سڈل شامل ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں