محمد حفیظ کا ٹیسٹ کرکٹ میں آخری دن، پاکستانی ٹیم نے پروفیسر کی انٹری کس طرح کرائی؟
newzealand muhammad hafeez announced retirement

قومی کرکٹ ٹیم کے پروفیسر محمد حفیظ کے ٹیسٹ کیریئر کا آج (جمعہ 7 دسمبر) آخری دن ہے، کھیل کاآغاز ہونے سے پہلے قومی ٹیم نے ان کا اس انداز میں استقبال کیا کہ آپ بھی داد دیں گے۔

محمد حفیظ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے دوسرے روز (4 دسمبر کو) ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ سیریز کے آخری اور محمد حفیظ کے کیریئر کے بھی آخری ٹیسٹ میچ کا آج آخری روز ہے۔ میچ کے پانچویں روز کھیل کا آغاز ہوا تو قومی ٹیم نے شاندار انداز میں محمد حفیظ کو گراﺅنڈ میں خوش آمدید کہا ۔ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی دو لائنوں میں کھڑے ہوئے اور ایک طرح سے محمد حفیظ کو ٹیسٹ کرکٹ کے آخری روز گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے محمد حفیظ نے 20 اگست 2003 کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور آج وہ اپنے کیریئر کا 54 واں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ اپنے 15 سالہ کیریئر کے دوران محمد حفیظ نہ صرف قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر نمایاں رہے بلکہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ٹاپ آل راﺅنڈر بھی قرار پائے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں