دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 15 حتمی کھلاڑیوں کا فیصلہ ہو گیا، احمد شہزاد کیلئے ایسی خبر آ گئی جان کر ہی وہ۔۔۔
newzealand decision ahmed shahzad

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل ناکامیوں کے شکار احمد شہزاد کو حتمی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

احمد شہزاد کیلئے افسوسناک خبر یہ بھی ہے کہ ان کے ٹی 20 سکواڈ میں جگہ بنانے کے امکانات بھی معدوم ہیں اور قوی امکان ہے کہ سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز جیتنے والے کھلاڑی ہی نیوزی لینڈ کیخلاف میدان میں اتریں گے۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، امام الحق، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، سرفراز احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، شاداب خان، جنید خان، محمد عامر، رومان رئیس اور حسن علی شامل ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں