آئی سی سی نئی ٹیسٹ ریکنگ !قومی ٹیم بارے زبردست خبر آگئی ، شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
new test ranking great news national team fans icc

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔

جس کے مطابق بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے ۔تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔رینکنگ کے مطابق بھارت اب بھی پہلی پوزیشن پر جنوبی افریقہ دوسری اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔نیوزی لینڈ چوتھے ، انگلینڈ پانچویں نمبر پر جبکہ سری لنکا کی 95 ریٹنگ پوزیشن کے ساتھ چھٹی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے ۔ویسٹ انڈیز 8 ویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کی 7 ویں پوزیشن برقرار ہے۔سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر چلی گئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں