محمد عرفان کے گھر بیٹے کی پیدائش ، فاسٹ بولر نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں
mohammad irfan son social media

 سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطلی کی سزا کاٹ رہے فاسٹ بولر محمد عرفان کو بیٹے کی پیدائش کی شکل میں بڑی خوشخبری مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق محمد عرفان کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ بیٹے کی ہسپتال میں پیدائش کے بعد محمد عرفان نے اظہار تشکر کیا اور اپنے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیں۔ محمد عرفان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ” میرا بیٹا، میرے آشیانہ میں ایک اور خوبصورت اضافہ، برائے مہربانی اس کی صحت ، کامیابی اور زندگی کیلئے دعا کیجئے“۔واضح رہے کہ محمد عرفان پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں 6 ماہ کی معطلی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ ان سے پی ایس ایل کے دوران بکیز نے رابطہ کیا اور سپاٹ فکسنگ کی آفرز کرائیں۔ محمد عرفان نے بکیز کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دی تاہم انہوں نے مروجہ قواعد کے مطابق پی سی بی کو ان رابطوں کی شکایت نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں معطل کیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں