محمد عامر کی جگہ فاسٹ بائولر عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
mohammad aamir fast bowler match

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ان فٹ محمد عامر کی جگہ لیفٹ آرم فاسٹ بائولر عثمان خان شنواری کو ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق باضابطہ طور پراعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بائولرمحمد عامر کے متبادل کے طور پر عثمان شنواری اور عامر یامین کے نام زیر غور آئے لیکن قرہ فال عثمان شنواری کے نام نکلا ہے اور چیف سلیکٹر انضمام الحق جواس وقت خود دوبئی میں موجود ہیں محمد عامر کے متبادل کے طور پر عثمان شنواری کے نام کا باضابطہ اعلان کرینگے۔خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ عثمان خان شنواری چار ٹی ٹونٹی انٹر نیشنلز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔عثمان شنواری نے 18 فرسٹ کلاس میچز میں 66 جبکہ لسٹ اے کے 19 میچز میں 30 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں