پاکستان کی رکنیت معطل، بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے محروم
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
membership fifa game

فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کرتے ہوئے اس کی ہر طرح کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔ فیفا کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق گذشتہ روز (10 اکتوبر کو) فیفا کونسل کے بیورو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایف ایف کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرکے اسے فوری طور پر نافذ کردیا گیا۔ فیفا اعلامیے کے مطابق بیورو نے پی ایف ایف کے دفاتر اور ان کے اکاؤنٹس، عدالت کی جانب سے تقرر کردہ منتظم کے سپرد ہونے کی بنا پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فیفا ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ایف ایف کی جانب سے فیڈریشن کے معاملات آزادانہ طور پر چلانے کے بجائے کسی دوسرے فریق کے سپرد ہیں۔ فیفا اعلامیے کے مطابق پی ایف ایف کے اکاؤنٹس دوبارہ فیڈریشن کے سپرد ہونے کی صورت میں معطلی کا فیصلہ ختم کرتے ہوئے عائد پابندی اٹھالی جائے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں