کھیلوں کے میدان سے 19سال بعدپاکستان کوبڑی خوشخبری مل گئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
matches championship pakistan

 19سال بعد پاکستان میں 17دسمبر سے شروع ہونیوالے پاکستان اوپن مینز سکواش چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے پاکستان سکواش فیڈریشن نے تمام انتظامات مکمل کر لئے،50ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم کے حامل پاکستان اوپن کے ٹاپ سیڈ ورلڈ نمبر 6مصر کے مارون آل شوربگھے ہونگے جبکہ 25ہزار ڈالرز کا وویمنز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا آغاز بھی 17دسمبر سے اسلام آباد میں ہی ہو گا۔

اس امر کا اظہار پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری وونگ کمانڈر طاہر سلطان نے سکواش لیجنڈ قمر زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کا ٹورنامنٹ 17 سے 22 دسمبر تک جبکہ مردوں کا 17 سے 23 دسمبر تک ہوگا، خواتین کے ٹورنامنٹ کی 25 ہزار ڈالر جبکہ مردوں کے ٹورنامنٹ کی 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ خواتین کے ایونٹ میں 28 کھلاڑی حصہ لیں گی جن میں6 پاکستانی اور 22 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق ہانگ کانگ، مصر، آسٹریلیا، ملائیشیائ، فرانس، بھارت، سوئٹزرلینڈ اور ایران سے ہے، خواتین کا ایونٹ 17 سے 22 دسمبر تک کھیلا جائےگا،17 اور 18 دسمبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ، 19 دسمبر کو مین راؤنڈ، 20 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 21 دسمبر کو سیمی فائنل جبکہ 22 دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔ پاکستان اوپن کے مقابلوں میں 56 کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں28 پاکستانی اور 28 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑی کا تعلق مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیائ، ویلز، امریکہ سپین، فرانس، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ سے ہے، پاکستان اوپن کا اغاز 17 اور 18 دسمبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ سے ہوگا، 19 اور 20 دسمبر کو مین راؤنڈ، 21 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 22 دسمبرکو سیمی فائنل جبکہ 23 دسمبر کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 14 دسمبر سے شروع ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی کوششوں سے انٹر نیشنل سکواش پاکستان میں واپس آئی،پوری دنیا کے کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں،پاکستان ایئر چیف کی دلچسپی سے بڑی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،پروفیشنل سکواش فیڈریشن کے سی ای او نے پاکستان میں سیکورٹی پر اطمینان پر اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کی کوششوں کی وجہ سے انڈر۔13،17اور19کیٹگری میں اچھے لڑکوں پر نظر ہے جو کہ آگے آ سکتے ہیں،ہمارا پہلا ٹارگٹ برٹش اوپناور پھر ورلڈ اوپن ہے۔بعد ازاں دونوں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ بھارت کی واحد خاتون پلیئر پلیئر سچیکا انگالے بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لینگے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں